اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرین کی بڑھتی جارہی ہے ، کرونا وائرس کے مزید پھیلائو کو روکنے کے پیش نظر گلگت بلتستان میں 2 دن کیلئے کرفیو نافذکر دیا گیا ہے ۔ جمعرات اور جمعہ کے دوران کرفیومیں کچھ وقت کیلئے نرمی کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ کہا گیا ہے کہ منگل کے دن کرونا وائرس کا
ایک کیس سامنے جس کے بعد کیسز کی تعداد 212ہو گئی ہے ۔ گلگت میںکرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد 43جبکہ تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ ان صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کی حکومت نے لاک ڈائون میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، مزید کہا گیا کہ لوگ لاک ڈائون کے باوجود وہ اس پر عملدآمد نہیں کر رہے ، حکومت گلگت بلتستان نے جمعرات اور جمعہ کے روز کرفیو کا فیصلہ کیا ہے ۔