جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

انتہائی افسوسناک خبر پاکستان میں کرونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد60ہو گئی ، کیسز میں اچانک بڑا اضافہ

datetime 8  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا سے مزید5 اموات، ہلاکتیں 60 ہوگئیں، مجموعی کیسز 4204 تک جا پہنچے۔ملک میں میں آج اب تک کورونا کے مزید 197 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔ آج اب تک سندھ میں 50 کیسز 2 ہلاکتیں، پنجاب میں 26 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان 2 کیسز ایک ہلاکت، خیبرپختونخوا 27 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر میں مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

۔قبل ازیں پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 58 ہوگئی جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4072 تک پہنچ گئی ہے، اب تک سندھ اور خیبرپختونخوا 18، 18 اور پنجاب میں 16 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ،گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 65 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئیں۔اب تک پنجاب میں 26 کیسزاور ایک ہلاکت، بلوچستان 2 کیسز ایک ہلاکت، خیبرپختونخوا 27 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر میں مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے اب تک مزید 26 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2030 ہوگئی ،مزید ایک اور ہلاکت سے صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔صوبے میں نئے کیسز کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بذریعہ سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی۔صوبائی حکومت بزدار کے مطابق 572 تبلیغی جماعت سے منسلک افراد، زائرین سینٹرز میں 695، 49 قیدی اور 714 عام شہریوں میں اب تک کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان نے بتایا کہ جناح ہسپتال میں مغل پورہ کا رہائشی 42 سال کا مریض انتقال کرگیا، انتقال کرنے والے مریض نے غیر ملکی سفر کیا اور نہ ہی کسی کنفرم مریض کے رابطے میں آیا۔خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 27 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…