جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا اخباری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، حکومت نے 6000 ڈمی اخبارات بند کردئیے، باقی اخبارات کو وارننگ

datetime 6  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی فہیم اختر نے اپنے ویڈیو بلاگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ اخبارات اس وقت تقریباً 40ہزار سے زائد ہیں جن میں زیادہ تعداد ڈمی اخبارات کی ہے جو کہ 99فیصد ہے ۔ یہ وہ اخبارات ہیں جو قومی خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں ۔

قانون یہ ہے کہ اگر سرکاری اشتہارات دیا جائے تو تمام نیشنل نیوز پیپرز کیساتھ ریجنل نیوز پیپرز کو بھی دیا جائے ۔ حکومتی اشتہارات ہر سال 3سے 4ارب کے بنتے ہیں اور یہ پیسے انہی کو جاتے ہیں جبکہ عوام کی دولت ان ڈمی اخبارات کو چلا جاتا ہے ۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے جن اخبارات کی سرکولیشن ٹھیک ہے انہیں جاری رکھا جائے گا جبکہ باقی سب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا ۔ حکومت نے 6ہزار اخبارات کو ڈی نوٹیفائی کر دیا جبکہ باقی اخبارات کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ 15اپریل تک نیوز ایجنسی 2002ء کے مطابق اخبار کی ریکوائرمنٹ پورے کرے وہی اخبار جاری رہے گا باقی اخبارات کو بند کر دیا جائے گا ۔ وزات اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 4200اخبارات رجسٹرڈ ہیں باقی صوبوں اور ضلعوں میں ان کی تعداد الگ ہے ۔ یہاں میڈیا ورکرز کو تنخواہیں نہیں ملتیں لیکن یہ اشتہاری مافیا حکومت کو لوٹتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…