اسلام آباد (این این آئی)چینی ریڈ کراس بھی پاکستان میں کورونا وباء کے مقابلے کے لیے میدان میں آ گئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی ریڈ کراس نے پاکستان میں فوری ضرورت کی میڈیکل سپلائیز خریدے جانے والے میٹرئیل اورمالی امداد جمع کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا،چینی ریڈ کراس نے پاکستان کی مدد کے لیے اپنی سوشل فورسز کو فعال کر دیا۔