لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے مساجد میں شب برات اور نمازِ تراویح بھی محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سیکرٹری اوقاف نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کیا ہے یہ مراسلہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور خدشات کے پیش نظر شب برات اور نماز تراویح سے متعلق جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ
مساجد میں پانچ افراد نماز تراویح ادا کریں گے، شب برات پر بھی گھروں میں رہ کر عبادت کی جائے۔ یہ فیصلہ وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی اور خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔