بنوں ( این این آ ئی ) انتظامیہ کی غفلت اور غیر سنجیدگی کا سلسلہ تھم نہ سکا ، بنوں میں کورونا وائرس کے مریض کے اہل خانہ سے ٹیسٹ کے نمونے نہ لینے اور چار روز سے بند کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے متاثرہ مریض کے رشتہ داروں نے بذریعہ فون بتایا کہ سوکڑی حسن خیل کے رہائشی حیات الرحمن جوکہ سی ایم ایچ بنوں میں زیر علاج ہیں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوجانے کے بعد خاندان کے کسی فرد سے ٹیسٹ کے نمونے نہیں لئے گئے انتظامیہ کی جانب سے صرف اتنا اقدام اُٹھایا گیا ہے کہ
گھر کے آس پاس پانچ محلے سیل کئے ہیں لیکن تاحال کسی امدادی ٹیم نے سیل علاقہ کا دورہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی حال احوال پوچھا ہمیں قید کر رکھا ہے ، متاثرہ مریض کے محلے میں 14گھر آ باد ہیں اور یہ لوگ آ پس میںآ تے جاتے بھی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے صرف داخلی و خارجی راستوں پر شامیانے لگا ئے گئے ہیں محلے میں موجود یہ عوام کتنی تکلیف میں ہیں یہ فکر کسی کو لاحق نہیں لہذا اگر حکومت نے صرف محلے میں قید کیا ہے تو یہ ہمارے ساتھ ظلم ہے اور اس کا خاتمہ کیا جائے ۔