اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے افغان پارلیمنٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور افغانستان کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے افغانستان کی پارلیمنٹ پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے۔ پاکستان افغان حکومت کیساتھ مل کر دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف افغان سیکورٹی فورسز کے موثر کردار کو سراہتے ہیں۔ خلیل اللہ قاضی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔