ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

2مہینوں کے بعد کوروناوائرس کے ابتدائی مرکز وہان کا داخلی راستہ کھل گیا

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ووہان( آن لائن )چین کے شہر ووہان کے داخلی راستوں کو تقریبا دو ماہ کے لاک ڈاون کے بعد کھولا گیا ہے۔عالمی وبا قرار دیئے جانیو الے کورونا وائرس کے ابتدائی مرکز کورونا وائرس کا داخلی راستہ کھول دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے بارے میں لوگوں تک تب پتہ چلا جب اس نے وہان میں اپنی تباہی کا سلسلہ شروع کیا۔ اعداد و شما رکے مطابق وہان کو دوبارہ اس وقت کھولا گیا ہے جب وہاں کورونا وائرس کو کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ووہان شہر میں داخل ہونے کیلیے تین لینز کو ٹریفک کی غرض سے کھولا گیا ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ووہان میں چند کاریں داخل ہوئی ہیں لیکن تاحال کسی بھی گاڑی کو شہر باہر نہیں جانے دیا گیا ہے۔وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نیا س وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ27 ہزار سے زیادہ افراد اس سیہلاک ہو چکے ہیں۔وہان کو ایک ایسے وقت میں کھولا گیا ہے جب دنیا کے باقی ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کر دیا گیا ہے۔ابتدا میں جب وہان میں کورونا وائرس کی خبریں میڈیا پر آرہی تھیں تو دیگر ممالک نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا بلکہ چین کا مذاق اڑایا جاتاتھا، لیکن چین نے دومہینوں میں کورونا وائرس کا شکست دے کر وہان کو دوبارہ کھول دیا ہے۔ یاد رہے کہ ایسے ممالک بھی منظر عام پر آ چکے ہیں جہاں اموات کی تعداد چین سے بھی کہیں زیادہ ہو گئی ہے۔لیکن اب چین کے شہر ووہان کے داخلی راستوں کو تقریبا دو ماہ کے لاک ڈاون کے بعد کھولا گیا ہے۔عالمی وبا قرار دیئے جانیو الے کورونا وائرس کے ابتدائی مرکز کورونا وائرس کا داخلی راستہ کھول دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…