اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے پرزور اپیل کی ہے کہ جہاں جہاں سویلین حکومتیں بشمول وفاقی حکومت، عوام کو بنیادی سہولیات مثلاً گیس، بجلی ا ور پانی جیسی بنیادی اشیائ فراہم کرنے میں ناکام ہوں وہاں آپ تمام علاقائی کمانڈروں، سب کمانڈروں اور یونٹ کمانڈروں کو ارجنٹ ہدایت دیں کہ وہ میدان عمل میں آکر اسی طرح محنت و لگن سے عوام کو یہ بنیادی سہولیات فراہم کریں جس طرح وہ زلزلوں، سیلابوں، خشک و قحط سالی اور دیگر قدرتی آفات کے موقع پر اپنے روزمرہ کے تمام امور چھوڑ کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے میدان عمل میں آتے رہے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ اس طرح ایک طرف عوام کو درپیش مشکلات اور ان کی پریشانیوں میں کچھ کمی واقع ہوگی جبکہ دوسری طرف کروڑوں عوام، پاک فوج کو دعائیں دیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں