پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

خیبر آپریشن؛ منشیات کا کاروبار ختم، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھرمیں خصوصاً قبائلی علاقوں میں جاری دہشت گردی کونہ صرف غیرملکی امداد بلکہ اغوابرائے تاوان اورمنشیات کا کاروبار زندگی فراہم کررہا تھا لیکن پشاور سے ملحق قبائلی علاقے میں جاری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے مالی نیٹ ورک کو توڑنے کی کوشش خاصی کامیاب رہی ہے۔پچھلے 3ماہ کے دوران صرف خیبر ایجنسی سے سیکیورٹی فورسزنے ایک ارب ڈالرسے زائدکی منشیات قبضے میں لیں اور ساتھ ہی اغواکاروں کے اڈے مسمار کردیے جس سے پشاور شہرمیں اغوا کی وارداتیں 70فیصد کم ہوگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کیلیے مالی معاونت کے2 بڑے ذرائع اغوا برائے تاوان اور منشیات کاکاروبار تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے تیراہ کے علاقے باغ میدان کوقبضے میں لینے کے بعدوہاں سے چرس اور افیون کی کاشت ختم کر دی۔ باغ میدان پر جب فورسز نے قبضہ کیاتو فرار ہونے والے دہشت گردوں نے منوں کے حساب سے چرس، افیون اور ہیروئن کے ذخیرے کو آگ لگادی۔ یہ آگ ایک ہفتے تک جلتی رہی جس سے اندازہ ہوتاہے کہ کتنی مقدارمیں منشیات ذخیرہ کی گئی تھیں۔سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ صرف مارچ سے اب تک سیکیورٹی فورسزنے ایک ارب 80کروڑ ڈالرسے زائد مالیت کی منشیات قبضے میں لی جبکہ دسمبر2014 سے مارچ تک تقریباً 5ارب 95کروڑ روپے کی منشیات قبضے میں لی گئی۔ صرف پچھلے 3مہینوں میں 2لاکھ 72ہزار کلوحشیش، 12ہزار کلوگرام ہیروئن، 389من افیون اور 70 کلوکے قریب وہ کیمیکلز پکڑے گئے ہیں جوہیروئن کی تیاری میں کام آتے ہیں۔ یہ کیمیکلز انڈیاکے تیارکردہ تھے۔ بتایا گیاہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے منشیات کے اس کاروبار سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے اپنی رسیدیں بھی چھاپ رکھی تھیں۔تیراہ کے باغ بازار کے دکاندارایک لاکھ روپے ٹیکس دینے کے پابند تھے توکھیتوں پر 50ہزار من کے حساب سے ٹیکس لگایا گیاتھا۔ اس طرح چیک پوسٹ پرایک ہزارروپے کلوکے حساب سے ٹیکس لیا جاتاتھا جبکہ باڑہ میں منشیات کے کارخانوں پر 1100روپے کے حساب سے دہشت گردٹیکس وصول کرتے تھے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن خیبر ون اور ٹو کی کامیابی سے جہاں منشیات کا کاروبار ختم ہوگیا ہے وہاں فورسزنے پوست کی کاشت پربھی سختی سے پابندی عائد کررکھی ہے جس سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے راستے ختم ہوگئے ہیں۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…