ملتان (نیوزڈیسک)ملتان میں میٹرو بس منصوبے میں کھدائی کے دوران سائیٹ انجینیر 100 فٹ گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ بوسن روڈ پر میٹرو بس منصوبے میں پلرز ڈالنے کے لیئے کھدائی کا سلسلہ جاری تھا۔ سائٹ انجینئر محمد مصدق پاؤں پھسلنے کے باعث 100 فٹ سے زائد گہرے کنویں میں گر گئے۔ واقعہ کی اطلاع ریسکیو کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائی شروع کی دو گھنٹے کے بعد ریسکیو نے گہرے کنویں سے منصوبے کے انجینئر کی لاش کو نکال لیا۔ جاں بحق ہونے والے 30 سالہ انجینئر کا تعلق پشاور سے ہے۔