کراچی (نیوزڈیسک) امریکا نے 40 بم ڈسپوزل رسپانس وہیکلزپاکستان کے حوالے کر دی ہیں بم ڈسپوزل رسپانس وہیکلز خودکار طریقے سے بم کو تلاش کر کے ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکا نے دہشتگردی کے خلاف نمٹنے کے لئے 65 بم ڈسپوزل رسپانس وہیکلز پاکستان کو دینے کا فیصلہ کیا تھا ، دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھاتے ہوئے امریکا نے 40 بم ڈسپوزل گاڑیاں پاکستان کے حوالے کر دی ہیں جبکہ باقی 25 گاڑیاں اگست تک پاکستان کے حوالے کر دی جائیں گی۔وفاقی حکومت نے امریکا سے ملنے والی 40 بم ڈسپوزل گاڑیاں صوبوں میں تقسیم کر دی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل رسپانس وہیکلز سے دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی کیونکہ یہ گاڑیاں خود کار نظام کے تحت بم کو تلاش کرنے کے بعد ناکارہ بنا دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں