ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

موڈیز نے پاکستان کی شرح نمو کی پیش گوئی کم کرکےکتنے فیصد کردی؟

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی ) موڈیز انویسٹر سروس نے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی رواں مالی سال کی شرح نمو کی پیش گوئی کم کرکے 2.5 فیصد کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دسمبر 2019 میں نیو یارک کی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی شرح نمو 2.9 فیصد کی پیش گوئی کی تھی۔موڈی نے کورونا وائرس کے اثرات پر اپنے تازہ ترین علاقائی کریڈٹ آؤٹ لک اپ ڈیٹ میں کہا کہ

اے پی اے سی کے لیے خطرات کم ہورہے ہین جن میں کمزور یورپی اور امریکی معیشتیں شامل ہیں۔انہوں نے پیش گوئی کہ چین کے لیے شرح نمو 4.8 فیصد ہوگئی جو پہلے 5 فیصد بتائی گئی تھی اور یہ معاشی سرگرمیوں میں سست روی اور برآمدات کی طلب میں کمی کی وجہ سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اے پی اے سی خطے کے لیے نظر ثانی کی گئی پیش گوئی کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے سفری پابندیوں اور آئی سولیشن اقدامات سمیت حالیہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔موڈیز کے نائب صدر کرسچن ڈی گزمان کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی منظر نامہ 2020 کے پہلے نصف حصے میں کھپت کی سطح میں کمی اور پیداوار اور فراہمی میں مسلسل رکاوٹوں بتاتا ہے اس کے بعد سال کے دوسرے نصف حصے میں بحالی ہوگی۔قلیل مدت میں یہ منفی رسد اور طلب ظاہر کر رہا ہے اور اگر رکاوٹیں طویل ہوئیں تو عالمی بحران کا خطرہ زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…