اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹربینک میں آج ایک مرتبہ پھر سے ڈالر مہنگا ہو گیا،نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 40 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا
آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 684 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آئی اور انڈیکس 33 ہزار 893 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ بہتری زیادہ دیر قیام نہیں کر پائی اور مارکیٹ میں واپس مندی چھا گئی جس کے بعد اب 100 انڈیکس 220 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 464 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔