جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

وزیر خوراک بلال یاسین مہنگے دوروں سے باز نہ آئے

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(نیوزڈیسک) پنجاب کے وزیرنے نیاچاند چڑھا دیااورآپ نے یہ کہاوت بھی سن رکھی ہوگی کہ کھایا پیاکچھ نہیں ،گلاس توڑابارہ آنے ،ایساہی کچھ ان دنوں پنجاب کے صوبائی وزیرخوراک کررہے ہیں ۔حکومت نے لگائے سستے بازار مگر وزیر خوراک بلال یاسین مہنگے دوروں سے باز نہ آئے۔ رمضان بازار کا دورہ کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر پر شیخوپورہ پہنچے شاہی سواری پر جب صحافیوں نے سوال اٹھائے تو وزیر موصوف پہلے تو سرے سے ہی مکر گئے کہ وہ ہیلی کاپٹر پر نہیں آئے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں کی تکرار پر بلال یاسین نے گول مول انداز میں جواب دیا کہ وہ سرکاری وسائل عوام کیلئے استعمال کرتے ہیں کسی نے دنیا کو دکھانا ہے تو دکھا دیں انہیں فرق نہیں پڑتا۔ صوبائی وزیر خوراک کے سستے بازاروں کے مہنگے دوروں پر ماضی میں بھی تنقید ہوتی رہی ہے۔ اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس بھی لیا لیکن وزیر موصوف اس سال بھی سستے بازاروں کے معائنہ کیلئے ہیلی کاپٹر کے مہنگے سفر سے باز نہ آئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…