بندر الدوشی(این این آئی )امریکا میں کرونا وائرس کے پھیلتے خوف کے باعث جہاں دکانوں پر بنیادی ضرورت بالخصوص خوراک کے سامان کے خریداروں کا ھجوم دیکھا جا رہا ہے ہیں وہیں ملک میں کاروباری مراکز اپنے اوقات کار کم کرنے پرمجبور ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی دی ہل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے مشہور سپور اسٹور چین وال مارٹ نے اعلان کیا کہ
اپنی تمام برانچوں میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اوقات کار کم کردیے ہیں۔ وال مارٹ اسٹورز صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اور جو اسٹورز پہلے کم وقت کام کررہے ہیں وہ اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔دی ہل کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ کاروباری مراکز میں اوقات کار میں کمی سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ صارفین اپنی ضرورت کی مصنوعات ذخیرہ کے قابل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ان اسٹوروں پر صفائی اور وائرس کش اسپرے کا بھی وقت ملے گا۔یہ خبر ان ملازمین کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی جو مستقل ملازمت کے بجائے فی گھنٹہ کے حساب سے کمپنی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ انہیں کسی قسم کی ہیلتھ انشورینس کی سہولت بھی میسر نہیں۔وہ اپنی اپنی شفٹ میں کام کرتے ہیں۔ اگر رات کی شفٹ بند ہوتی ہے تو ایسے تمام افراد کو گھنٹوں پرکام کرتے ہیں بے روزگار ہوسکتے ہیں۔حال ہی میں وال پارٹ نے کرونا کاشکارہونے والے اپنے کل وقتی اور پارٹ ٹائم ملازمین کیلیے تنخواہ کے ساتھ 26 ہفتوں کی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔