اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرس، تعلق پشاورسے بتایا گیا۔اسی حوالے سے اب صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ایک مریض انتقال کر گیا ہے۔وہ کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کے طور پر لایاگیا تھا۔
ان کا علاج جاری تھا تاہم ان ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ہم ہر کسی کو اس متعلق آگاہ رکھیں گے۔۔تاہم اب اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کا موقف سامنےآیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاور میں جاں بحق ہونے والے مریض کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ہنگو کے مریض کو کرونا وائرس کے شک پر ہسپتال لایا گیا تھا،میڈیکل رپورٹس میں کرونا وائرس ثابت نہ ہو سکا۔مریض کا انتقال شدید بخار کے باعث ہواہے۔