پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بلدیاتی الیکشن میں بیلٹ پیپرز کی تعداد کم کرنے کی تجویز

datetime 21  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بعض ترامیم کی تجاویز دینے کے لئے ا لیکشن کمیشن سے رابطے کا فیصلہ کیاہے ، الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز کی تعداد کم کرنے اور اسپشل سیٹوں پر انتخاب کنٹونمنٹ کی طرز پر کرانے کی تجویز دی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سامنے آنے والے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں مسائل سے بچنے کے لئے الیکشن کمیشن سے رابطے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت الیکشن کمیشن سے بیلٹ پیپرز کی تعداد کم کرنے کی استدعا کرے گی اور اس ضمن میں بلدیاتی انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی تعداد چھ سے کم کرکے دو کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ یونین کونسل کی سطح پر ایک بیلٹ پیپر کونسلر ز کے لئے اور ایک چیئرمین وائس چیئرمین کے لئے تجویزکیاجائے گا۔انفرادی مقابلوں کی بجائے پہلے چھ نمبرز پر آنے والوں کو کونسلر منتخب کرنے کی تجویز دی جائے گی پنجاب حکومت کے مطابق چھ بیلٹ پیپرز کنفیوڑ بھی کرتے ہیں اورووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے میں وقت بھی زیادہ لگتاہے جبکہ پنجاب حکومت اسپشل سیٹوں پر کونسلرز کا انتخاب بھی کنٹونمنٹ کی طرز پر کرانے کی تجویز دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔کنٹونمنٹ کی طرح منتخب کونسلرز اسپشل سیٹوں پر کونسلرز کا انتخاب کریں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی تجاویز کی منظوری دی تو قانون سازی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی منظوری کی صورت میں پنجاب میں اٹھائیس جولائی سے پہلے قانون سازی کرلی جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…