ریاض،برسلز(آن لائن، این این آئی) سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں پر دو ہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔غبر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے اکتالیس نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہوگئی ہے۔مریضوں میں 33 سعودی اور 53 غیر ملکی ہیں۔ غیر ملکیوں میں 48 کا تعلق مصر، دو بحرین، ایک امریکہ، ایک لبنان اور ایک بنگلہ دیش سے ہے۔ شارجہ اور ابوظہبی میں
نائٹ کلبز اور پارکس بھی عارضی طورپر بند کر دیئے گئے۔دریں اثنا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی خاطر یورپی یونین کے رکن ممالک سے امریکا سفر کرنے پر پابندی کا اطلاق ہو گیا ہے۔ اب چھبیس یورپی ممالک میں رہنے والے افراد تیس دنوں کی مدت کے لیے امریکا کا سفر نہیں کر سکیں گے۔پابندی کا اطلاق البتہ برطانیہ اور جمہوریہ آئرلینڈ پر نہیں ہو گا اور ساتھ ہی یورپ میں مقیم امریکی شہری بھی واپس وطن لوٹ سکیں گے۔