ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

پاکستان بہت خوبصورت ملک اور سیکیورٹی انتہائی شاندار شین واٹسن کی وطن عزیز سے متعلق رائے تبدیل ہوگئی

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فائیو کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے اپنی انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ہم پرفارم نہیں کر سکے،ہم سب کے لیے اس میں سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے پوائنٹس ٹیبل پر

دفاعی چمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت آخری (چھٹے) نمبر پر ہے، نو میچز کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے صرف 7 پوائنٹس ہیں۔شہرہ آفاق کرکٹر شین واٹسن نے بتایا کہ بدقسمتی سے ہم ایونٹ میں اچھا نہیں کھیل سکے ہیں، آغاز اچھا تھا لیکن اس مومنٹم کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ دیگر ٹیمیں پہلے کی نسبت مضبوط ہوئی ہیں اور انہوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ایسے میں ہمارے لیے مایوس کن ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے لیکن ہم سب کے لیے اس میں سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں نوجوان فاسٹ بولرز شامل ہیں، کہا جاتا ہے کہ بولروں کی وجہ سے بیٹسمینوں پر دباؤ بڑھا اور وہ اچھا نہ کھیل سکے تاہم شین واٹسن اس سے اتفاق نہیں کرتے۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ بولروں کے اچھا پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے بیٹسمینوں پر دباؤ بڑھا ہے، اچھا نہ کھیلنے کی وجہ سے سب دباؤ کا شکار ہوئے، ایسا نہیں ہے کہ ینگ بولرز اچھا نہیں کھیلے تو تجربہ کار اور سینئر بیٹسمینوں دباؤ میں آئے اور وہ اچھا نہیں کھیلے۔‎شین واٹسن نے گزشتہ سیزن میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم اس مرتبہ وہ اس طرح پرفارم نہ کر سکے جس کی ان سے توقع کی جا رہی تھی۔

انہوںنے کہاکہ میں ایک بار پھر جیسا پرفارم کرنا چاہا رہا تھا میں ویسا نہیں کر سکا، میں اس طرح اپنا حصہ نہیں ڈال سکا جس طرح میں نے گزشتہ برس ڈالا تھا۔واٹسن ماضی میں پاکستان آکر پی ایس ایل کے میچز کھیلنے سے انکار کرتے رہے ہیں تاہم گزشتہ برس وہ کراچی آنے کے لیے آمادہ ہوئے اور اب ان کی پاکستان کے حوالے سے رائے بہت تبدیل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پچھلے سال صرف

کراچی میں رہا تاہم پی ایس ایل فائیو کی وجہ سے مجھے پاکستان میں گھومنے کا موقع ملا، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جانے کا موقع ملا۔آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، سیکیورٹی شاندار ہے، ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، میری زندگی کا یہ ایک اچھا تجربہ ہے، میرا ہی نہیں دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے بھی یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔عظیم کرکٹر سر ویون

رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ہیں اور شین واٹسن سر ویون رچرڈز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔اس حوالے سے شین واٹسن نے کہا کہ یہ میری زندگی کے یادگار لمحات ہیں، سر ویون رچرڈ سے سے باتیں کرکے ان سے سوالات پوچھ کر ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں، میں خوش قسمت ہوں کہ ان کے ساتھ ہوں، وہ ایک عظیم کرکٹر ہیں، ان کا ساتھ ہونا ہم سب کے لیے

شاندار ہے۔شین واٹسن نے کہا کہ میں اگر اپنی بات کروں تو مجھے یہاں انٹرنیشنل سیریز ہونے میں اب کوئی شک نہیں ہے، کرکٹرز ایسوسی ایشن، کھلاڑی یا کرکٹ آسٹریلیا کی کیا سوچ ہے، مجھے نہیں علم تاہم میں پر امید ہوں کہ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا سیریز کے حوالے سے ضرور بات چیت کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کریں گے۔انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں سیکیورٹی بڑی غیر معمولی ہے، کراوڈ کرکٹ کے حوالے سے بہت جذباتی ہے اور عوام میچز دیکھنا چاہتے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…