پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو حیران کر دیا، 9 وکٹوں سے کامیاب

datetime 8  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانزکی ٹیم نے 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا 22واں میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا۔

میچ9،9اوورز پر مشتمل تھا۔ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے بیٹنگ جبکہ ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر اور محمد الیاس نے باولنگ کا آغاز کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان 26رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب اوپنر رونکی 18رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر روسو کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ون ڈاون پوزیشن پر کپتان شاداب خان بیٹنگ کیلئے آئے۔اسلام آباد یونائیٹڈنے اپنے50رنز 3.3اوورزمیں مکمل کیئے۔57رنز کے مجموعی سکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسرا نقصان اٹھانا پرا جب دوسرے اوپنر کولن منرو 25رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر سہیل تنویر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔جس کے بعد کولن انگرام بیٹنگ کیلئے آئے۔65رنز پر اسلام آباد یونائیٹڈکی تیسری وکٹ گر گئی جب کولن انگرام 06رنز بنا کر معین علی کی گیند پر ونس کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔اس موقع پر آصف علی بیٹنگ کیلئے آئے۔مجموعی سکور میں پانچ رنز کے اضافے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی چوتھی وکٹ گر گئی جب کپتان شاداب خان 14رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔جس کے بعد رضوان حسین بیٹنگ کیلئے آئے۔اگلی گیند پر عمران طاہر اپنی گیند پر آصف علی کا کیچ لینے میں ناکام رہے۔74کے مجموعی سکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی پانچویں وکٹ گر گئی جب آصف علی صرف چار رنز بنا کر جنید خان کا شکار بنے۔

اس موقع پر عماد بٹ بیٹنگ کیلئے آئے۔81رنز کے مجموعی سکور پر رضوان حسین 07رنز بنا کر شان مسعود کی تھرو پر رن آوٹ ہو گئے۔جس کے بعد رومان رئیس بیٹنگ کیلئے آئے۔اسلام آباد یونائیٹڈکی ساتویں وکٹ 91رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب عماد بٹ 08رنز بنا کر ونس کے تھرو پر رن آوٹ ہو گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم نے مقررہ 9اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر91 رنز بنا لیئے۔رومان رئیس بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آوٹ رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر اور جنید خان نے دو،دو اوورز میں بالترتیب 13اور17رنز دیکر دو،دو،معین علی نے ایک اوور میں 09رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد الیاس نے ایک اوور میں 11رنز،شاہد آفریدی نے ایک اوور میں 20رنز اور سہیل تنویر دو اوورز میں 15رنز دیکر کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔جواب میں ملتان سلطانز کی جانب سے ذیشان اشرف اورجیمز ونس نے بیٹنگ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیل سٹین اورعاکف جاوید نے باولنگ کا آغاز کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے باولر عاکف جاوید کو پہلے اوور میں جیمز ونس نے پانچ چوکے مارے۔ملتان سلطانز کی ٹیم نے اپنے 50رنز 3.2اوورزمیں مکمل کیئے۔جیمز ونس نے اپنی نصف سنچری 20گیندوں پر 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ68رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب اوپنر ذیشان اشرف 16رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ون ڈاون پوزیشن پر معین علی بیٹنگ کیلئے آئے۔ملتان سلطانز کی ٹیم نے 6.4اوورزمیں ایک وکٹ کے نقصان پر اپنا مطلوبہ حدف پورا کر لیا۔جیمز ونس نے آوٹ ہوئے بغیر 61رنز اورمعین علی نے آوٹ ہوئے بغیر14رنز بنائے۔جیمز ونس کو ان کی شاندار اننگ پر ’مین آف دی میچ‘کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے دو اوورز میں 30رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ موسیٰ خان نے 1.4اوورزمیں 16رنز،رومان رئیس،ڈیل سٹین اور عاکف جاوید نے ایک،ایک اوورمیں بالترتیب 12،14اور21رنز دیکر کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…