جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

فیس بک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اشتہار بند کر دیا ،جانتے ہیں  امریکی صدر اس اشتہار کے ذریعے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے ؟

datetime 7  مارچ‬‮  2020 |

واشنگٹن ( آن لائن )فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن کمپین کا اشتہار بلاک کر دیا ہے، سوشل میڈیا ویب سائیٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اشتہار کمپنی کی پالیسی کے خلاف ہے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے فیس بک پر ایک سروے جاری کیا گیا جس میںشہریوں سے مردم شماری کے متعلق سرکاری فارم پر کرنے کا کہا گیا۔ فیس بک انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ میں ہونے والی سرکار مردم شماری کے متعلق غلط فہمی سے عوام کو محفوظ رکھنے

کے لیے پالیسی بنائی گئی ہے جس کے تحت اس اشتہار کو بلاک کیا گیا۔اس سے قبل اسپیکر نینسی پیلوسی نے اس اشتہار پر اعتراض کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ یہ ٹرمپ کی دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے والی مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ اشتہار ایک جھوٹ ہے جو فیس بک کی گمراہ کرنے والی پالیسی کی تعریف پر پورا اترتا ہے۔اسپیکر نے کہا کہ فیس بک کے بزنس ماڈل کو نفع سے غرض ہے لیکن اسے امریکی عوام کی تعداد کی قیمت پر نہیں ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…