اسلام آباد(نیوزڈیسک)کتنے سال ہوگئے،کون کون شرمندہ ہے،بی بی کے قاتل زندہ ہیں-پاکستان کی سابق وزیراعظم اورپیپلزپارٹی کی چیرپرسن محترمہ بے نظیربھٹوکی سالگرہ آج منائی جائے گی ۔بے نظیربھٹو21جون 1953میں پیداہوئیں اوروہ پاکستان کی گیارہوں وزیراعظم تھیں ۔انہوں نے دومرتبہ وزارت عظمی کاقلمدان سنبھالااوربے نظیربھٹو کو27دسمبر 2007میں لیاقت باغ میں ایک جلسہ کے بعد جب وہ الیکشن 2008کی انتخابی مہم چلارہی تھیں توان کوجلسہ کے بعد ایک خودکش بم دھماکہ میں شہید کردیاگیاجبکہ 24دیگرافراد بھی اس دھماکے کی زد میں آکراپنی جان کی بازی ہارگئے ۔ان کے قتل کی تحقیقات شروع ہوئیں اور اس کے بعد ان کے قتل کے مقدمہ کی سماعت شروع ہوگئی تھی اس دوران ان کی جماعت نے وفاق میں حکومت بنائی اورپیپلزپارٹی پانچ سال تک اقتدارمیں رہی تاہم ان کے قتل کے بارے میں کوئی اہم پیش رفت نہ ہوئی جبکہ ان کے قتل کی تحقیقات پاکستانی اوربرطانیہ کی پولیس نے بھی کیں ۔بے نظیربھٹو کی آج سالگرہ منائی جارہی ہے جوکہ ملک بھرمیں منائی جائے گی جس میں پارٹی رہنماءاورکارکنان اپنی پارٹی کی سربراہ کوملکی خدمات پرخراج تحسین پیش کرینگے ´۔
کتنے سال ہوگئے،کون کون شرمندہ ہے،بی بی کے قاتل زندہ ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
iPhone 18 Pro Max کی پاکستان میں قیمت اور PTA ٹیکس سامنے آگیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
حکومت کا بڑا فیصلہ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے
-
2027 میں کیا ہوگا؟ خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی



















































