منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

کرونا وائرس ،ثانیہ مرزا بھی میدان میں آگئیں ، لوگوں کو بچنے کیلئے مفید مشورے

datetime 5  مارچ‬‮  2020

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس کی آگاہی سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس ایک ایسی بیماری ہے جو چین سے شروع ہوئی اور اب دْنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکی ہے، سب سے پہلے ہمیں علامات بارے معلوم ہوناچاہیے ۔

ثانیہ مرزا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس ایک ایسی بیماری ہے جو چین سے شروع ہوئی اور اب دْنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکی ہے۔ ٹینس اسٹار نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ہم بہت سے احتیاطی اقدامات کر سکتے ہیں لیکن اْس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ہمیں اس وائرس کی علامات کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے۔اْنہوں نے علامات کے بارے میں بتایا کہ اِس بیماری کی علامات میں سردی، کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری پیش آنا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اگر آ پ کو یہ سب علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو آپ کے لیے لازمی ہے کہ آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنا مکمل معائنہ و علاج کروائیں۔ثانیہ مرزا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور اپنے ساتھ ہر وقت ’ہنیڈ سینیٹائزر رکھیں۔اْنہوں نے کہا کہ اگر آپ کو بخار یا کھانسی وغیرہ ہو تو آپ کو چاہیے کہ آپ خود کو 14 دن تک آئسولیشن میں رکھیں اور کوشش کریں کہ اِس دوران آپ لوگوں سے زیادہ رابطہ نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…