سرگودھا(آن لائن) حکومت پنجاب نے اہم سرکاری دستاویزات لیک ہونے پر سرکاری محکموں کے افسران کو وٹس ایپ پر سرکاری مراسلے بھجوانے کیلئے غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد کردی۔ حکومت پنجاب کی
طرف سے مختلف سرکاری محکموں کے افسران کے نام جاری مراسلے میں حکم دیا ہے کہ اہم سرکاری معلومات ، احکامات اور کاروائیوں پر مبنی سرکاری لیٹر وٹس ایپ کے ذریعے استعمال نہ کئے جائیں۔