پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستانی گھروں تک محدود ہو جائیں باہر بالکل نہ نکلیں، اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب سمیت خیبرپختونخواہ کے شہروں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، ہفتے تک مسلسل موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث شہری آبادیوں میں صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، اسلام آباد،

پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گر ج چمک اور تیز ہوائوں کے سا تھ بارش کی توقع ہے جبکہ بالائی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں سے ژوب،موسیٰ خیل،لورالائی، ڈی آئی خان،بنوں،کرک ، وزیرستان کے پہاڑی ندی نالوں میں بروزجمعرات/جمعہ جبکہ دیر،مالاکنڈ،سوات،پشاور،مردان ،ہزارہ اورکشمیر کے پہاڑی ندی نالوں میں بروزجمعہ/ہفتہ طغیانی کا خدشہ۔موسلادھار اور مسلسل بارشوں کیوجہ سے کشمیر،گلگت،مالاکنڈ،دیر اور ہزارہ کی پہاڑی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔غیر معمولی بارشوں،ژالہ باری اور تیز ہواؤں سے خیبر پختو نخوا اور بالائی پنجاب میں گندم کی فصل کو جزوی نقصان کا خدشہ۔بدھ کے روز خیبر پختو نخوا، اسلا م آباد، پنجا ب،شما ل مشرقی بلو چستا ن ا ور کشمیر میں گر ج چمک اور تیز ہو اؤں کے سا تھ بارش کی توقع ہے۔ بالائی خیبر پختو نخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔جمعرات کے روز خیبر پختو نخوا، اسلا م آباد، پنجا ب، شما ل مشرقی بلو چستا ن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گر ج چمک اور تیز ہو اؤں کے سا تھ بارش کی توقع ہے۔ بالائی خیبر پختو نخوا اور شما ل مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کے ساتھ کا بھی امکان ہے۔موسلادھار اور مسلسل بارشوں کیوجہ سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

بالائی سندھ میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کے سا تھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان ، بالائی اور جنوبی پنجاب ، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے اضلاع اوراسلام آباد میں تیز ہواو ٔں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔بلوچستان: بارکھان 34 ، قلات 02 ، پنجاب: کوٹ ادو 17 ، ڈی جی خان 14 ، ملتان 12 ، اسلام آباد (زیروپوائنٹ ،

سید پور 10 ، ائیر پورٹ 07 ، گولڑہ ، بوکرا 06) ، بھکر 08 ، راولپنڈی (چکلالہ ، شمس آباد 05) ، لیہ 05 ، بہاولپور (ائیر پورٹ 04 ، سٹی 02) ، اٹک ، نورپورتھل 03 ، فیصل آباد 02 ، ساہیوال ، مری ، جوہرآباد 01 ، خیبر پختونخوا: پاراچنار 15 ، بنو ں11 ، کاکول ، بالاکوٹ 04 ، چیراٹ ، ڈی آئی خان 02 ، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 06 ، ا ئیر پورٹ 04) ، گڑھی دوپٹہ02۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: استور منفی 03 ، کالام منفی02، گو پس اوراسکردو میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…