اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرکٹ بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والےڈیرن سیمی اور سرویوین رچرڈز کو کلب کی اعزازی رکنیت دینے کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفسیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کی جانب سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی پر خدمات کیلئے سابق ویسٹ انڈین کپتان اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت سرویوین رچرڈز کو اعزازی رکنیت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس بات کا فیصلہ کراچی
پریس کلب کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں ہوا ۔دوران اجلاس پاکستان کرکٹ خصوصاً ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور سابق عظیم ویسٹ انڈین بلے باز ویوین رچرڈز کو کلب کی اعزازی رکنیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات پر حکومت پاکستان بھی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا اعلان کر چکی ہے۔