جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

ملک سے بے حیائی ختم کرنا میرا مشن،میں ایک نئے محاذ پر لڑنے نکلا ہوں،خلیل الرحمن قمر نے پاکستانیوں سے مدد مانگ لی

datetime 4  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ایک نئے محاذ پر ہیں۔ویڈیو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ ان کے لئے دعا کریں اور ان کا ساتھ بھی دیں تا کہ وہ اس مشن میں کامیاب ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ میرے لئے دعا کریں کہ مجھے کامیابی ملے اور ہمارے معاشرے میں سے بے حیائی مکمل طور پر ختم ہو جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ شب نجی ٹی وی پروگرام میں معروف مصنف خلیل الرحمن قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان لڑائی ہوگئی اور لائیو پروگرام کے دوران معاملہ گالم گلوچ تک پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیونیوز کے پروگرام میں خلیل الرحمان قمر کے علاوہ صحافی ماروی سرمد اور جے یو آئی ایف کے رہنما سینیٹر مولانا فیض محمد بھی شریک تھے ۔ پروگرام میں عدالت کی جانب سے خواتین مارچ کی اجازت سے متعلق بات چیت جاری تھی۔خلیل الرحمان قمر نے صحافی ماروی سرمد کی گفتگو سننے کے بعد اپنی رائے دینے کیلئے گفتگو شروع کیاور کہا کہ ” عدالت نے اگر یہ منع کر دیا ہے کہ ” میرا جسم مری مرضی “ جیسے غلیظ نعرے کومنہا کر دیا جائے تو میں یہ جملہ جب ماروی سرمد کو قرو فر کے ساتھ کہتے ہوئے سنتا ہوں تو میرا کلیجہ ہل جاتا ہے ۔“خلیل الرحمان قمر اپنے روایتی انداز میں گفتگو جاری رکھے ہوئے تھے کہ اس دوران صحافی ماروی سرمد بیچ میں بول پڑیں اور انہوں نے وہی نعرہ ” میرا جسم میری مرضی “ اونچی آواز کر کے لگا دیا جس پر خلیل الرحمان قمر شدید غصے میں آ گئے اور سخت لحجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’ ’ بیچ میں مت بولو ۔“

مصنف کا غصہ بڑھتا ہی چلا گیا اور انہوں نے صحافی ماروی سرمد کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” تیرے جسم میں ہے کیا ، اس پر مرضی چلاتا کون ہے ، جا کر اپنا جسم دیکھو ، بے حیاعورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے ۔“جب خلیل الرحمان قمر کی جانب سے یہ بات کہی گئی تو صحافی ماروی سرمد بھی غصے میں آ گئیں اور انہوں نے مصنف کو ” شٹ اپ “ کال دی لیکن جس پر خلیل الرحمان قمر نے انہیں جواب میں کہا کہ ” آپ بکواس بند کریں “ ۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ مصنف مزید برہم ہو گئے اور انہوں نے گالم گلوچ کرتے ہوئے انہیں ” الو کی پٹھی “ قرار دیا اور کہا کہ بدتمیز عورت ۔اس دوران پروگرام کی میزبان بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کرتی رہیں لیکن بات دائرے سے باہر نکلتی چلی گئی ، خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ” آپ امریکہ میں تحقیق کر رہی ہیں ، بے حیائی کی تحقیق کر رہی ہیں ، شکل دیکھو جا کر اپنی ، آپ سے درخواست کی تھی کہ میں نے آپ کی بات غور سے سنی اب میری بات بھی سنیں ۔“

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…