منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

مہنگائی کیخلاف حکومتی اقدامات، چودھری پرویزالٰہی نے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے 9مارچ کوتجویز کردہ اجلاس میں ایجنڈے پر دونوں رہنمائوں کی مشاورت اور قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے،

وفاق اور پنجاب کی اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، تمام اپوزیشن عوامی مفاد کے منصوبوں میں حکومت کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور مظالم قابل مذمت اور شرمناک ہیں، ایران اور دنیا کے دیگر ممالک کا بھارتی حکومت کے اقدامات کے خلاف ردعمل اہم ہے، عالمی برادری مودی حکومت کو بھارت اور کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف مظالم سے روکے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ نریندر مودی گجرات کے بعد دہلی میں ظلم کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، حکومت پاکستان بھرپور انداز سے بھارتی مظالم کو بے نقاب کررہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے چودھری پرویزالٰہی سے اورنج لائن کے کرائے پر ایوان میں بحث پر بھی مشاورت کی۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں اورنج لائن کے کرائے پر تمام جماعتوں کی ان پٹ لیں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے کھلے دل سے سنیں گے.



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…