اسلام آباد (این این آئی)عوام کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے بعد ایک ماہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں اضافہ ہوگیا۔دستاویزات کے مطابق فروری 2020 میں یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل 6 ارب روپے رہی،گزشتہ برس اسی ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی
سیل 40 کروڑ 29 لاکھ روپے تھی،جنوری اور فروری 2020 کے دو ماہ میں سیل 11 ارب روپے ریکارڈ کی گئی،صرف جنوری 2020 میں ہی یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل 5 ارب روپے تھی۔حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج 8 جنوری 2020 سے نافذالعمل ہے۔



















































