بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

گومل یونیورسٹی ہراسگی معاملے میں نیاموڑ  وائس چانسلر کا بیان سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کی زیر صدارت تمام شعبہ جات کے سربراہا ن کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر رجسٹرار طارق محمود سمیت تمام شعبہ جات کے ڈین ، ڈائریکٹرز، سربراہان، پرنسپلز اور انتظامی افسران موجود تھے۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے کہا کہ استاد کا کلاس کو چھوڑنا فرض سے کوتاہی ہے جو کسی بھی

صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام سربراہان سختی سے اساتذہ کی کلاسوں میں حاضری کو یقینی بنائیں اورروزانہ کی بنیاد پر اساتذہ کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں اور حاضری کویقینی بنائیں اور ڈین کو چاہئے کہ وہ شعبہ جات کے سربراہان کی کارکردگی اوراساتذہ کی کلاسوں میں موجودگی کا ضروری بنانے کیلئے سپروائز وزٹ کریں اور غیر حاضر ہونے والے اساتذہ کو فوری طور پر کارروائی کریں اور نوکری سے نکالیں کیونکہ طلباء کو بہترین اور پر امن تعلیمی ماحول کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے مزید کہا کہ تمام کلاسوں اور دفاتر میں کیمروں لگائے جائیں گے ۔کسی بھی استاد کو علیحدہ کمرہ نہیں دیاجائے گا اور ہر کمرے میں دو سے تین اساتذہ بیٹھیں گے۔ وائس چانسلر نے مزید کہاکہ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے کچھ عرصہ کیلئے بائیو میٹرکس سسٹم کو بند کر رہے ہیں ۔ مگر تمام شعبہ جات کے سربراہان سختی سے اپنی اساتذہ اور ملازمین کی حاضری کو حاضری رجسٹر سمیت دفاتر میں یقینی بنائیں اور رجسٹرار گومل یونیورسٹی کسی بھی وقت خصوصی دورہ کرکے ان کو چیک کریں کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں شعبہ کے سربراہ کیخلاف کارروائی ہو گی۔ انہوںنے مزید کہا کہ وہ لوگ جو یونیورسٹی سے نکالے گئے یا جنہوں نے سنڈیکیٹ یا چانسلر کو اپیلیں کی ہیں ادارے کو بدنام کرنے میںملوث پائے گئے ان کے خلاف گومل یونیورسٹی انتظامیہ

قانونی کارروائی کریگی جس پر تمام ممبران نے وائس چانسلر کی تائید کی۔ اجلاس میں موجودہ تمام سربراہان نے متفقہ طور پر چانسلر سے اپیل کی کہ یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی کے کیسز میںملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کوجلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ جس پروائس چانسلر نے کہا کہ جنسی ہراسگی کے کیسز کیخلاف تمام تر کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور جلد ان کو

منطقی انجام تک پہنچانے والا ہوں۔وائس چانسلر نے اساتذہ کی کارکردگی بارے ایک پروفارما جاری کیا جس میں اکیڈمک کلینڈر، روزانہ کی بنیاداساتذہ کی کلاسوں کا شیڈول، روزانہ کی حاضری وغیر ہ شامل ہیں اور تمام کے سربراہان کو اس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا کہا کہ اور دس دن کے اندر اس کے حوالے سے رپورٹ ڈین کو جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں 12مارچ کے بعد خود ڈین کے دفتر میںجا کر اس کو چیک کروں گا۔ وائس چانسلر نے اس موقع پرحراسمنٹ کے اوپر پرنسپل لاء کالج کوایک ورکشاپ کا انعقاد کرنے کو بھی کہا گیا تاکہ اس کا تدارک کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…