جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

بار بارہاتھ دھونے کے علاوہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے یہ 4کام کریں، امریکی طبی ماہرین کے لوگوں کو اہم مشورے

datetime 3  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آ ن لائن ) امریکی طبی ماہرین نے وائرس سے بچاؤ کیلئےبار بار چہرے کو ہاتھ نہ لگانے کا مشورہ دید یا ۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے چہرے کو چھونا انسانی فطرت میں شامل ہے لیکن یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

طبی ماہرین نے وضاحت کی کہ ناک کھجانا، آنکھوں کو مسلنا، تھوڑی پرہاتھ رکھنا اور باربار اپنے چہرے کو ہاتھ لگانا، یہ ایسی عادتیں ہیں جو کورونا وائرس جیسے انفیکشن کے پھیلنے کا سبب بنتی ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جراثیم اور وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے باربار ہاتھ دھونے کا مشورہ دیا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ چہرے کو چھونے سے روکنے کی بھی سختی سے تنبیہ کرنی چاہیے۔ سی ڈی سی اور ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بھی کہا جاتا ہے کہ لوگوں کو اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے گریز کرنا چاہیے، آپ جتنا کم اپنے چہرے کو ہاتھ لگائیں گے اتنا ہی آپ کے بیماریوں سے محفوظ رہنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا مہلک کورونا وائرس دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3 ہزار سے تجاوز کر گئیں، چین کے علاوہ امریکا اور ایران سمیت متعدد ممالک میں بھی کورونا وائرس سے 157 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…