جمعہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2025 

فردوس عاشق اعوان نے ایک بار پھر معافی مانگ لی

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز بیان  معاملہ پر جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ میں نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی۔ ممبر پنجاب الطاف اہراہیم قریشی  کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن )کی درخواست پر سماعت کی ۔ دور ان سماعت فردوس عاشق اعوان کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

الیکشن کمیشن میں فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔ فردو س عاشق اعوان نے کہاکہ میں نے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی، اگر الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ میں نے توہین کی ہے تو غیر مشروط معافی مانگتی ہوں۔  درخواست گزار خالد محمود نے کہاکہ میں ٹرانسکرپٹ اور سی ڈی الیکشن کمیشن میں جمع کراچکا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ ہمیں فردوس عاشق اعوان کے بیان والی کوئی سی ڈی ہمیں موصول نہیں۔ درخواست گزار خالد محمود  نے کہاکہ میں ویڈیو ٹرانسکرپٹ دوبارہ جمع کرا دونگا۔ وکیل فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ درخواستگزار فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین آمیز مواد نہیں دے سکے، درخواست خارج کی جائے۔ دور ان سماعت الیکشن کمیشن نے درخواستگزار سے ویڈیو ٹرانسکرپٹ مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن نے فروس عاشق اعوان کیخلاف درخواست پر سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…