جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے فی لٹر کمی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے فی لٹر کمی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربیعہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار ادا د کے متن میں کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہوئی ہے۔متعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔جس کے حساب سے

پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں 23 روپے تک کمی ہونی چاہیے۔ مگر عوام دشمن حکومت نے تیل کی قیمتوں میں صرف 5 روپے سے 7 روپے کمی کی ہے۔حالانکہ حکومت دعوی کرتی ہے کہ پاکستان میں عالمی مارکیٹ کے حساب سے قیمتوں میں کمی بیشی کی جاتی ہے۔مگر جب بھی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیا جاتا۔حکومت کے اس اقدام کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔موجودہ حکومت عوام کو ہر قسم کا ریلیف دینے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کرتا ہے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے۔تاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو سوکھ کا سانس نصیب ہو۔‎

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…