منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمرہ زائرین کو ائیرپورٹ پر روکنے کا معاملہ ، کرونا وائرس کے سبب محرِمین عمرہ کو درپیش صورتِ حال کے حوالے سے علمائے اہلسنت کا متفقہ فتویٰ

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن ، مفتی محمد رفیق الحسنی،مفتی محمد الیاس رضوی،علامہ احمد علی سعیدی، مفتی محمد اسماعیل نورانی اور مفتی محمد عبداللہ ضیائی نے مشترکہ فتوی جاری کیا ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی طرف سے بعض ممالک کے عمرہ زائرین کو کرونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر ان کے اپنے ممالک کے ائیر پورٹ پر روک دیا گیا اور انہیں واپس ہونا پڑا،

حالانکہ وہ عمرے کا احرام باندھ چکے تھے۔اس سلسلے میں فقہِ حنفی کا اصولی موقف یہ ہے کہ اِحصار یعنی سفرِ عمرہ میں رکاوٹ میقات سے پہلے پیش آئے یا بعد کو، محرِم پر لازم ہے کہ وہ کسی کو اپنا وکیل بناکر حرم میں دم دے اور دم کا جانور ذبح ہونے کے بعد وہ حلق کرکے احرام سے باہر آجائے کہ یہ بہتر ہے ضروری نہیں،یعنی اس کے بجائے ممنوعاتِ احرام میں سے کوئی بھی فعل کرلے مثلا قصر ہی کرلینا یا خوشبو لگالینا وغیرہ۔لہذا جن لوگوں کے پاس یہ سہولت ہے کہ وہ حدودِ حرم میں اپنے وکیل کے ذریعے دم دے سکتے ہیں تو وہ ایسا ہی کریں،(بدائِع الصنائِع ،باب الاِحصار اور فقہ حنفی کی تمام معتبر کتبِ فتوی میں یہ مسائل موجود ہیں)۔ عام طور پر اِحصار (یعنی عمرے یا حج کی ادائی میں رکاوٹ پیش آنے) کے مسائل اس صورتِ حال میں پیش آتے رہے ہیں کہ محرِم حدودِ حرم کے قریب پہنچ گیااور مِن جانِبِ اللہ یا مِن جانِبِ العِبادکوئی رکاوٹ پیش آگئی۔لیکن ہمیں جو صورتِ حال درپیش ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے عمرے کا احرام باندھ کر ائیرپورٹ پہنچ چکے تھے اور سعودی عرب نے ان ممالک کے عمرہ زائرین کے داخلے پر احتیاطی تدابیر کے طور پران ممالک کے عازمین عمرہ پر پابندی لگادی جہاں کرونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوچکے تھے۔ عام طور پر عازمینِ عمرہ کسی ایجنٹ کی معرفت بکنگ کراتے ہیں اور گروپ کی صورت میں جاتے ہیں، تو وہ اپنے ایجنٹ کی معرفت سے حدودِ حرم میں دم دے سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ خداترس اور قابلِ اعتماد ہو۔

محض احرام کی چادریں اتارنے سے احرام سے باہر نہیں آئیں گے تاوقتیکہ حدودِ حرم میں دم دے کراحرام سے نکلنے کی نیت سے ممنوعاتِ احرام میں سے کوئی فعل نہ کرلیں،جیساکہ پہلے بیان ہوچکا ہے۔ اس عرصے میں احرام کے منافی جو کام کریں،اس کی جزادینی ہوگی ، جس کااپنا عزیز یا جاننے والا مکہ مکرمہ یا جدہ میں ہے، ان کے لیے مزیدآسانی ہے۔محض احرام کی دوچادریں پہننے سے آدمی محرم نہیں ہوتاتاوقتیکہ وہ نیت کرکے تلبیہ پڑھ لے،تب وہ محرِم ہوگا۔ جولوگ دم دے کر عمرے کے احرام سے باہر آچکے ہیں ،حالات سازگار ہونے پر اورحرم کے سفر پر پابندی اٹھنے کے بعد انہیں عمرے کی قضا کرنی ہوگی، رسول اللہ ؐ نے بھی صلح حدیبیہ کے بعد اگلے سال عمر القضا ادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…