جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف نے پہلا روزہ اپنے اہل خانہ کےساتھ ایوان وزیراعظم میں افطار کیا

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے) وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ اپنے اہلخانہ اور پوتوں، نواسوں کے ساتھ ایوان وزیراعظم میں افطار کیا۔ قابل اعتماد ذرائع کےمطابق خاتون اول محترمہ کلثوم نواز کی ہدایات کی روشنی میں افطار کے لئے سادگی کو طرئہ امتیاز بنایا گیا ہے۔ پورے خاندان نے اپنی روایات کے مطابق ایک جگہ بیٹھ کر سب نے افطار کیا اس موقع پر افطاری کیلئے کھجور اور دودھ ، لسی کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ طعام کا بندوبست نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد رکھا گیا۔ یہ دستورالعمل کئی عشروں سے میاں نواز شریف کے خاندان میں چلا آرہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے جمعہ کو زیادہ تر وقت دفتری معاملات کی انجام دہی پر صرف کیا رواں ہفتے کے دوران ملاقاتوں کی بہتات کے باعث فائل ورک متاثر ہوا تھا جسے انہوں نے جمعہ کے روز نمٹایا اسی دوران وزیراعظم نے اپنے دفتری اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ بھی کر دیا ہے وہ قبل ازیں صبح نو بجے تک اپنے دفتر میں موجود ہوتے تھے لیکن ڈیڑھ ماہ قبل سے وہ آٹھ بجے تک دفتر آنے لگے اور اس دوران فائلوں کے مطالعے پر وقت صرف کرنے لگے جن میں توانائی سے تعلق رکھنے والے امور کی فراوانی ہوتی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جمعہ کو ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی فراہمی کی پوری صورتحال کے بارے میں تفصیلی رپورٹس حاصل کیں انہوں نے اس امر پرناپسندگی کا اظہار کیا کہ طے شدہ طریق کار اور اعلان کے مطابق بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے اوقات اور دورانیے کا خیال نہیں رکھا گیا جس سے روزہ داروں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…