منگل‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2024 

مودی نے اقلیتوں پر زندگی تنگ کر دی، سابق وزیراعظم نواز شریف نے انسانیت کے قاتل مودی کو اپنے گھر شادی پر بلایا، انتہائی دھماکہ خیز دعوے کر دیے گئے

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ متعصب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں کا قتل عام کیا ہے۔پاکستان کے تین دفعہ کے وزیر اعظم نے انسانیت کے قاتل مودی کو اپنے گھر شادی پر بلایا۔پاکستان کے عوام نے نواز شریف کو تین دفعہ وزیر اعظم بنایا لیکن انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا۔تین دفعہ کے وزیر اعظم نے کرپشن کی،

منی لانڈرنگ کی اور ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا۔سابقہ حکمرانوں نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔گزشتہ 70 سالوں میں اس ملک میں بگاڑ پیدا ہوا، ملک معاشی طور پر کمزور ہوادنیا بھی اسی لئے ہماری بات نہیں سنتی۔ سابقہ حکمران بیرون ممالک جاکرتقریریں کر تے تھے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے جنت ہے۔ لیکن انہوں نے اپنی اولادوں سے برطانیہ،سپین اور دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کروائی۔سابقہ کرپٹ حکمرانوں نے قوم کے بچوں کو مقروض کیا لیکن اپنی اولادوں کے لئے بیرون ملک محلات بنائے۔یہ حکمران ملک میں کوئی ایسا ہسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہوسکتا۔وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار آج گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کشمیرڈے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کشمیر کمیٹی کے چیئر مین سید فخر امام،وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زید ی،فیکلٹی ممبران،اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے سمینار میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہٹلر نما مودی نے بھارت میں اقلیتوں پر زندگی تنگ کر رکھی ہے۔ جبکہ میں پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ بھارتی اداروں نے ریاستی دہشت گردی کی ہر حد پار کر دی ہے۔بھارت میں انسانی حقوق کی بد ترین پا مالیوں پر انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں؟ ان تنظیموں کے ضمیر کو جھنجوڑنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ برس 27 فروری کو جارحیت کی کوشش کی،

محدود وسائل کے باوجود پاک فوج نے بھر پور جواب دیا۔بھارت جان لے کہ جنگیں وسائل سے نہیں بلکہ جذبے سے لڑی جاتی ہیں۔ہماری مائیں اپنے بچوں کی شہادت پر آنسو نہیں بہاتیں بلکہ فخر کرتی ہے۔ہمارا تعلق اس قوم سے ہے جس کے جنگ میں زندہ بچ جانے والے غازی کہلاتے ہیں اور شہید ہونے والے اپنے رب کے ہاں اعلیٰ رتبہ پاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو کسی جبر اور ظلم سے دبایا نہیں جا سکتا۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان،حکومت اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحد ہ کے فورم پر بھر پور قوت سے اٹھایا ہے۔کشمیر کمیٹی کے سابقہ چیئر مین مولانا صاحب مراعات سے فائدہ اٹھاتے رہے لیکن عملی طور پر کچھ نہ کیا۔کشمیر کمیٹی کے موجودہ چیئرمین سید فخر امام کی پاکستان کے لئے بڑی خدمات ہیں۔بھارتی حکمرانوں نے اپنے ملک اور قوم کے لئے سوچا،جدید علوم کو اہمیت دی اسی لئے بھارتی عالمی تجارتی کمپنیوں پر چھائے ہوئے ہیں۔ہمارے حکمران قوم کے ساتھ جھوٹ بولتے رہے اور عملی طور پر کچھ نہ کیا۔ اس لئے پاکستان معاشی طور پر کمزور ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہمار ا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور مل کر اسے اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ہرقیمت پر


اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…