جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایک ماہ میں مہنگائی ختم، عوام کو خوشخبری سنا دی گئی

datetime 21  فروری‬‮  2020 |

صوابی(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام کو ایک ماہ میں مہنگائی سے نجات مل جائے گی، حکومت کے عوام دوست فیصلوں کے ثمرات ملنے والے ہیں، وزیراعظم مافیا اورمنافع خوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صوابی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں البتہ اختلاف رائے ضرور ہے۔پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ابتدائی فیصلوں کے ثمرات جلد ملنے والے ہیں۔ جس سے عوام کو ایک ماہ میں مہنگائی سے نجات مل جائے گی۔ وزیراعظم آٹے اور چینی بحران میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 3 رکنی کمیٹی کے کنوینر ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔انٹیلی جنس بیورو کا اعلیٰ افسر بھی کمیٹی میں شامل ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ انکوائری کمیٹی کیلئے 12 سے زائد سوالات تیار کیے گئے ہیں۔ کمیٹی چینی کی پیداوار کا جائزہ بھی لے گی کہ آیا چینی کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم تھی یا زیادہ تھی۔ کمیٹی طلب ورسد کی مقدار میں کمی یا اضافے کے پیش نظر قیمتوں کا تعین کرے گی۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے پسماندہ علاقوں میں مہنگائی سے تنگ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے اور روزگار دینے کیلئے احساس پروگرام کے تحت خواتین میں گائے، بھینس اور بکریاں تقسیم کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت چلا گیا، آئندہ دنوں بڑی خوشخبریاں ملیں گی، ہم غریبوں کیلئے قانون لے کر آرہے ہیں کہ اگر کسی کے پاس وکیل کرنے کیلئے پیسے نہ ہوں تو ان کو وکیل فراہم کریں، ہم نے 60 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، اب تک 50لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں، ہم نے ہسپتال بنانے کیلئے جو بھی آلات چاہئیں، ہم نے ڈیوٹی فیس ختم کردی ہے، تاکہ پرائیویٹ سیکٹر ہسپتال بنائیں اور غریب وہاں علاج کرواسکیں گے،خواتین کو گھر چلانے کیلئے ایک گائے، ایک بھینس، اور تین بکریاں دیں گے۔ہر ماہ 80ہزار لوگوں کو بلاسود قرضے دیں گے،50 ہزار اسکالر شپ ہرسال دیں گے،پناہ گاہیں اور لنگر خانے بنارہے ہیں۔انشاء اللہ ہم یہ سب کچھ بناتے جا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کوئی ایسی جگہ نہ ہو، کہ عام آدمی سڑکوں پر سوئے، وہ پاکستان بنے گا کہ کوئی آدمی سڑک پر نہیں سوسکے گا، ہم تعلیم کا نظام ٹھیک کررہے ہیں، یکساں اور مساوی تعلیمی نظام لے کرآرہے ہیں، یہ کام بہت مشکل ہے، اس کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…