جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں حج 2020ءسستا ہو گیا، کتنے کمی کر دی ؟ جانئے

datetime 19  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور وزیر مذہبی امور کی کوششوں سے حج پیکج میں 34ہزار روپے تک کمی کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج اخرات طے کر دیئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد حج پیکج میں 34ہزار روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے ، رواں سال حج سائوتھ پاکستان کیلئے حج پیکج 4لاکھ 55ہزار 695روپے ہونگے،

نارتھ پاکستان کیلئے بھی رواں سال حج اخراجات 4لاکھ 55ہزار 695روپے ہونگے۔ قربانی کیساتھ ساوتھ پاکستان کیلئے حج اخراجات 4لاکھ 78ہزار 520روپے ہونگے ، جبکہ نارتھ پاکستان کیلئے 4لاکھ 86ہزار 270روپے ہونگے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ نے 4لاکھ 90ہزار روپے کی تک حج اخراجات کی رکھنے کی منظوری دی تھی ۔ جبکہ وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات 5لاکھ 50ہزار روپے تک رکھنے کی تجویز دی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حج اخراجات میں کمی لانے کی ہدایت کی تھی ۔ گزشتہ سال کی نسبت حج اخراجات میں 29ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ رواں سال حج کی درخواستیں24فروری تا 4مارچ تک جمع ہونگی ۔ وزارت مذہبی امور نے تمام بینکوں کو حج اخراجات سے متعلق ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…