منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام کو لوٹنے والے گروہ کی ویڈیو منظر عام پرآگئی

datetime 19  فروری‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام کو لوٹنے والے گروہ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، علاقہ مکینوں نے جعل ساز کو پکڑ لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام سے ہزاروں روپے ہڑپنے والا گروپ متحرک ہے، یہ گروپ گیس میٹر پر تالا لگا کر عوام سے پیسے وصول کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پہلے یہ گروپ رات میں کارروائی کرتا تھا اب بے خوف ہو کر دن میں بھی کارروائی شروع کر دی ہے، گروہ نے ایک کارروائی ڈرگ کالونی میں بھی جب گروہ کا کارندہ جعلی بل کے ساتھ تالے بھی لایا اور خود کو ایس ایس جی سی کا نمایندہ ظاہر کرتا رہا۔کارندے کے پاس کمپنی کارڈ نہیں تھا اور جعلی بل کی فوٹو کاپی دکھا کر 18 ہزار روپے کا مطالبہ کرتا رہا، جبکہ گیس صارف کا اوریجنل بل صرف 3 ہزار 607 روپے تھا، تاہم گھر کی خواتین کے شور مچانے پر علاقہ مکینوں نے جعل ساز کو پکڑ لیا۔ جعل ساز کے پاس تالوں سے بھرا بیگ بھی موٹر سائیکل پر موجود تھا۔منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں جعل ساز کا چہرہ بھی واضح ہے، موٹر سائیکل کا نمبر بھی نظر آ رہا ہے، جعلی بل لانے والے شخص نے لوگوں کو دکھانے کے لیے موبائل پر کسی سے بات بھی کی۔ خیال رہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں لیکن ان پر ایس ایس جی سی نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا، شہریوں نے اس شبہے کا بھی اظہار کیا کہ کیا ایس ایس جی سی میں موجود کوئی گروہ اس میں ملوث ہے؟ کیوں کہ ایس ایس جی سی کی خاموشی کے سبب کئی لوگ ہزاروں روپے گنوا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…