اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ، پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی گئی

datetime 18  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ ) عاصم سلیم باجوہ نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئر مین سی پیک اتھارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ

سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اس منصوبے سے نا صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبے،صوبے کی تعمیروترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔انہوں نے کے چیئرمین سی پیک لفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ ) عاصم سلیم باجوہ کی بطور چیئر مین سی پیک اتھارٹی تعیناتی کوسراہتے ہوئے کہا کہ لفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا شمار پاک آرمی کے انتہائی باصلاحیت فرض شناس اور محنتی افسران میں ہوتا ہے اور اْن کی سربراہی میں سی پیک اتھارٹی ایک منظم اور موثر ادارہ بن کر اْبھر ے گی اور سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کویقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے بطور کور کماندڑ سدرن کمانڈ لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بطور کورکمانڈر سدرن کمانڈ نا صرف کوئٹہ بلکہ پورے بلوچستان کی تعمیر و ترقی پر بھرپورتوجہ اور اہم کردار اداکیا۔چیئر مین لفٹیننٹ سی پیک اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے ڈپٹی اسپیکر کو ملک بھر میں خصوصاََ بلوچستان میں چین۔پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں کی تفصیلات سے ا?گاہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ بلوچستان میں ڑوب سے کوئٹہ تک دورویہ شاہراہ سمیت متعدد منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغازہو گا۔ انہوں نے سی پیک کے تحت بنائے جانے والے ریلویکے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سی پیک تحتML-1 کہ علاوہ کراچی سرکلر ریلوے، تھر سے چھور اور کراچی سے حب تک ریلوے لائنز بچھانے کے منصوبے شامل ہیں جن پر جلد کام کا آغازکر دیاجائے گا۔ڈپٹی اسپیکراور چیئر مین سی پیک اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ا س کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔چیئر مین سی پیک جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ڈپٹی اسپیکر کو بتایاکہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سیف سٹی منصوبہ قائم کیا جارہا ہے۔اس منصوبے کے ڈیزائن کی منظوری دی جاچکی ہے اور بہت جلد اس پر کام کاآغاز کردیاجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…