بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک فوج پر تنقید ،معذرت کر لی

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی نے پاک فوج پر تنقید کرنے پر معذرت کر لی اور کہا ہے کہ میرا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا کہ پاک فوج کے اعلیٰ افسران اور جوانوں کی دل آزاری کروں‘ ہم نے ہمیشہ فوج کی عزت کی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں‘ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور ضرب عضب آپریشن میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکان شازیہ مری ‘ مہرین رزاق بھٹو‘ رمیش لال ‘ سلیم ایچ مانڈوی والا سمیت دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری بجٹ تقریر کا ہرگز مقصد نہیں تھا کہ کسی کی دل آزاری کرنا میں نے تو لائٹ موڈ میں بات کی تھی جسے بعد میں غلط انداز میں لیا گیا میں سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کر تقریر کے اس حصے کو کارروائی سے حذف بھی کروا دیا گیا اب وہ کارروائی ریکارڈ کا حصہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار سے لے کر آصف علی زرداری تک نے ہمیشہ پاک فوج کی عزت کی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور ضرب عضب آپریشن جن جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دئیے ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرنے کی رینجرز کو دعوت ہم نے خود دی تھی اور انہیں تمام اختیارات اور مینڈیٹ دیا اور سپورٹ بھی کیا تاکہ کراچی میں امن و امان قائم ہو اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس میں یہی تھا کہ پاک فوج ہماری فوج ہے اس کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملکی تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کرنا چاہیے۔ اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ پاک فوج ہماری فوج کوئی بھارتی فوج یا کسی ملک کی فوج نہیں ہے ہم اپنی فوج کی دل سے عزت کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…