منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عدالت کی تاریخ انوکھا کیس 95 سالہ خاتون نے اپنے100سالہ شوہر سے جہیز کی واپسی کا مطالبہ کردیا

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور فیملی کورٹ میں انوکھا کیس ، شادی کے 35سال بعد 95سالہ معمر خاتون نے اپنے 100سالہ شوہر کیخلاف فیملی کورٹ میں جہیز واپسی کا دعویٰ دائر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کی رہائشی 95سالہ تاج بی بی کی شادی 100سالہ اسماعیل کیساتھ ہوئی تھی ۔ بعدازاں کسی وجہ سے اسماعیل نے تاج بی بی طلاق دیدی تھی ۔ شادی کے 35 سال ہونے کے باوجود سابقہ بیوی نے

فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی ، اسماعیل سے جہیز کا سامان واپس دلوایا جائے۔تاہم دوسری طرف اسماعیل اپنے وکیل کیساتھ فیملی کورٹ پیش ہوا ، 100سالہ شخص کا کہنا تھا کہ میری سابقہ اہلیہ جہیز میں ایک پیالہ تک نہیں لائی جبکہ میرے والد نے بارتیوں کو کھانا کھلایا اور تاج کو کپڑے دیئے تھے ۔ جہیز کی فہرست میں ایسی چیزیں لکھی گئیں ہیں جن کا اس زمانہ میں وجود تک نہیں تھا جبکہ ایک عدد گیس ہیٹر بھی لکھا گیا ہے جبکہ پتوکی میں گیس نہیں ہے ۔ تاج بی بی کا دائر کردہ دعویٰ جھوٹا ہے ۔ اسماعیل نے 85سالہ یحی نامی گواہ بھی پیش کیا ۔ گواہ کا کہنا تھا کہ اسماعیل اور تاج بی بی کا نکاح میری موجودگی میں ہوا تھا ، خاتون اپنے ساتھ کوئی جہیز نہیں لائی تھی ۔ 100سالہ اسماعیل کے وکیل کا کہنا تھا کہ خاتون نے ایسی چیزوں کی ڈیمانڈ کی ہے جو 35سال قبل پتوکی میں تھیں ہی نہیں ۔ جبکہ درخواست کو خارج کرنے کی بھی درخواست کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…