اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

میں بالغ ہوں مجھے اپنی زندگی جینے کا حق ہےجان جانے کا خطرہ ہے، پریمی جوڑے  نے بڑی اپیل کردی

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) تلہار سے تعلق رکھنے والے دیدارعلی چانڈیو نے بدین ٹنڈوغلام حیدر کی شاہینہ بنت قربان لاشاری سے پسند کی شادی کرلی ہے اورضلع بدین سے تعلق رکھنے والا پریمی جوڑا تحفظ کے لیے کراچی پہنچ گیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع بدین سے تعلق رکھنے والی شاہینہ بنت قربان لاشاری کا کہنا ہے کہ میں بالغ ہوں اور میں نے بغیر کسی دباؤ کے

ہو ش و حواس میں اپنی مرضی اور رضا مندی کے ساتھ دیدارعلی چانڈیو ولد غلام محمد چانڈیو جوتلہارکا رہائشی ہے سے بدین کی عدالت میں محبت کی شادی کی ہے اور میں بالغ ہوں مجھے اپنی زندگی جینے کا حق ہے میرے شادی کرنے پراہل خانہ ناراض ہوگئے ہیں اوروہ جذبات یا غصے میں میں ردعمل کے طورپر مجھے یا میرے شوہرکوجان املاک کا نقصان پہنچا سکتے ہیں اور یہ لوگ مجھے اور میرے شوہر دیدارعلی  کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اپنی جانوں کے تحفظ کے لیے ہم کراچی پہنچنے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس نکاح نامہ اورعدالتی کارروائی کے کاغذات بھی موجود ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔شاہینہ لاشاری نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ و دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ مجھے اور میرے شوہر کو انتقامی کارروائیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے تا کہ ہم دونوں اپنی زندگی ہنسی خوشی گزار سکیں جو کہ ہمارا قانونی حق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…