بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

قبائلی علاقہ جات،بلوچستان کے لوگوں کیلئے میٹرک کی تعلیم مفت حاصل کرنے کا سنہری موقع، اوپن یونیورسٹی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء کے پہلے مرحلے میں پیش کئے جانیوالے پروگرامز (میٹرک ٗ ایف اے ٗ سرٹیفکیٹ کورسسز اور اوپن ٹیک کورسسز)کے داخلہ فارم 21۔فروری تک وصول کئے جائیں گے۔ یونیورسٹی نے قبائلی علاقہ جات (سابقہ فاٹا)اور بلوچستان کے طلبہ کو میٹرک کی مفت تعلیم فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شروع کررکھا ہے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے

اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اِن علاقوں کے لوگ یونیورسٹی کی اس سہولت سے بھرپور فائدہ حاصل کرکے یونیورسٹی کے میٹرک پروگرام میں داخل ہوکر اپنا تعلیمی سلسلہ دوبارہ جاری کریں گے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے متعلقہ علاقائی ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بذات خود اِن علاقوں کے ہر کونے کا دورہ کریں اور یونیورسٹی کا پیغام اِن علاقوں میں رہائش پذیر تمام لوگوں تک پہنچائیں اور انہیں اس سہولت سے مستفید ہونے کی جانب راغب کریں۔وائس چانسلر کی خواہش کہ علم حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمند تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہے کیونکہ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔میٹرک اور ایف اے پروگرامز میںداخلے کے خواہشمندافراد کو نزدیک ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کیلئے ملک بھر میں تحصیل سطح پر “پراسپکٹس سیل پوائنٹس “قائم کردئیے گئے ہیں۔ طلبہ کی معاونت و رہنمائی کیلئے ملک کے 51۔شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں “انفارمیشن ڈسکس/کائونٹرز” بھی قائم کئے جاچکے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…