منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جہانگیر ترین ، خسرو بختیار ،زمان پارک ، بنی گالہ پر چھاپہ مارا جائے تو پشاور میٹرو کے 150 ارب اور عمران صاحب کی لینڈ کروزر کہاں سے آئی اس کا بھی پتہ چل جائے گا، شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپےپر (ن )لیگ کا شدید ردعمل

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا نے شریف گروپ کے دفاتر پر چھاپہ تو مار لیا لیکن ہمیشہ کی طرح اسے کچھ نہیں ملا ،بتایا جائے اب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے دفاتر اور ملوں پرکب چھاپہ مارا جائے گا ؟۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پرچھاپہ مارے جائیں تو پتہ چل جائے گا عوام کی روٹی ، چینی اور آٹا کہاں ہے،ہزار ارب کا قرضہ کہاں جا رہا ہے اس کابھی پتہ چل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ، خسرو بختیار ،زمان پارک ، بنی گالہ پر چھاپہ مارا جائے تو پشاور میٹرو کے 150 ارب اور عمران صاحب کی لینڈ کروزر کہاں سے آئی اس کا بھی پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو جیلوں میں رکھ کر اٹھارہ ماہ میں ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت عدالت میں نہیں پیش کیا جا سکالیکن عمران مافیا جہانگیر ترین ، خسرو بختیار زمان پارک ، بنی گالہ پر چھاپہ مارے توعوام کی لوٹی ہوئی رقم، آٹا ، چینی اور روٹی کا حساب مل جائے گا۔ موجودہ حکومت نے اٹھارہ ماہ میں روزگار ، کاروبار معیشت تباہ کر دی ،اپنی چوری ، نااہلی اور نالائقی سے نظر ہٹانے کے لئے سیاسی مخالفین کے گھروں پہ چھاپے مار ے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں 13 ہزار قرضہ اور پشاور میٹرو کے 150 ارب اپنی جیب میں ڈال لئے اور چھاپے سیاسی مخالفین کے دفتروں پر مارے جارہے ہیں،عمران مافیا نے عوام کا آٹا ، چینی اور روٹی چوری کر لی اور چھاپے سیاسی مخالفین کے گھروں پر مارے جارہے ہیں،عمران مافیا پورا کا پورا غیر قانونی فارن فنڈنگ سے بنا اور چھاپے اور جھوٹے مقدمے سیاسی مخالفین پر کرائے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…