منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

بزرگ خاتون کے ساتھ رہزنی کی خوفناک واردات،انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 16  فروری‬‮  2020 |

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں بزرگ خاتون کے ساتھ رہزنی کی خوفناک واردات کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی۔ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی کے مطابق راہزنی کی خوفناک واردات لاہور کے علاقے نواں کوٹ کی آبادی خلیل پارک ڈھولن وال میں پیش آئی۔ کار سوار بزرگ خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ فوتگی پر افسوس کرنے گئی تھی کہ ڈاکوؤں نے انہیں لوٹ لیا۔ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو پہلے گلی میں ریکی کرتے رہے اور جیسے ہی کار رکی دونوں نقاب پوشوں نے

ان پر اسلحہ تان لیا۔ ڈاکوؤں نے بزرگ خاتون کے طلائی زیورات اتارنے کے لیے بری طرح چھینا جھپٹی کی، پہلے زور لگا کر بازوؤں سے کڑے اتارے، پھر بالیاں اتارنے کی بجائے نوچ لیں۔ اس صورتحال سے خوفزدہ خاتون کی بیٹی اپنی والدہ کے کڑے اتارنے میں مدد کرتی رہی۔ ڈاکوؤں نے یہ واردات تین منٹ میں کی اور با آسانی فرار ہو گئے۔ اس واردات کے بارے پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہو گئی ہے، تحقیقات جاری ہیں، جلدڈاکوؤں کو ٹریس کرلیا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…