جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں حیران کن طور پر بڑا اضافہ ہو گیا

datetime 16  فروری‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) تاریخ میں پہلی بار حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر بھرپور اعتماد، حکومتی طویل اور قلیل مددتی بانڈز میں سرمایہ کاری ریکارڈ سطح کو چھو گئی۔ مرکزی بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں اب تک ٹی بلز اور پاکستان انویسمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری 3 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ اس عرصے میں برطانیہ سے

2 ارب ڈالر، امریکا سے 88 کروڑ ڈالر اور عرب امارات سے 10 کروڑ ڈالر کی حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کی گئی ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بڑھا ہے، اس کے علاوہ زائد شرح سود کے باعث بھی بیرونی سرمایہ کار حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں مگر بانڈز کی مددت معیاد پوری ہونے کی صورت میں پاکستانی روپے پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…