بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

خسرو بختیار کے اثاثوں میں 5 سو فیصد اضافہ، پناہ گاہ کے لیے ٹیوب ویل سے بجلی چوری کی جارہی ہے، ٹیکس کا پیسہ کہاں استعمال ہو رہا ہے؟ ن لیگ کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری اور عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کے گھروں کو نشانہ بنانا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔ حکومت نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گاہ بنائی ہے۔حال ہی میں زمان پارک میں نیا گھر 8سے 10 کروڑ روپے میں تیار ہوا ہے۔اس کی رقم کس نے ادا کی بتایا جائے۔

خسرو بختیار کے اثاثوں میں 5 سو فیصد اضافی ہوا ہے۔اگر آرٹیکل 6 کی کاروائی ہو تو عمران خاں پر لگنی چاہیے۔وزیراعظم اداروں کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں۔شہباز شریف نے بہت جلد واپس آنا ہے۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ ہیں۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے مزید کہا پناہ گاہ کے لیے ٹیوب ویل سے بجلی چوری کی جارہی ہے۔ہر ایک کے گھر کے باہر تماشہ لگانے کا شوق ہے زمان پارک زیادہ دور نہیں۔ہم ایسی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔آٹا چینی بحران پر جو اداروں نے رپورٹ دی ہے اس کو پبلک کریں۔وزیراعلیٰ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے 18 فوڈ افسران کے تبادلے کئیے گئے۔وزیراعظم کااپنے بنی گالہ سے باہر نکلنے کو دل نہیں کرتا لوگوں کی رہائش گاہ کے کو پناہ گاہوں میں تبدیل کیا گیا۔53 روپے کلو کی چینی 85 روپے پر گئی کس کو فایدہ ہوا؟وزیراعظم کو اس کا جواب دینا ہو گا۔انہوں نے مزید کہاآئی ایم ایف کا پیکیج سامنے لایا جائے کتنے میں قوم کو بیچا گیا۔ہر چیز پر ٹیکس دیتے ہیں جن کو ٹیکس دینا چاہیے وہ نہیں دیتے۔قوم کو کاروبار کی ضرورت ہے عمران نامی آدمی کے سرکاری ملازمت میں آتے ہیں پاکستان کا نظام تباہی ہوگیا ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہاٹیکس کے پیسے کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ہم نیب سے اس حوالے سے انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔شہزاد اکبر کا اس گھر کے دورے کا کیا مقصد تھا۔دو حکم امتناعی موجود ہیں کورٹ نے باقاعدہ طور پر حکم موجود ہے۔عامر کیانی کی ادویات کے حوالے سے انکوائری کہاں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…