بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

عوام کو بتایا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں سے کتنی چینی اور آٹا برآمد ہوا ؟، رپورٹ پارلیمان میںپیش کرنےکا مطالبہ

datetime 13  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے آٹا اور چینی چوری کی انکوائری رپورٹ پارلیمان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب آٹے، چینی کی چوری، قیمتوں میں اضافے و قلت کی رپورٹ اور حقائق عوام کے سامنے کیوں نہیں لائے جا رہے؟ ۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران مافیا انکوائری رپورٹ کے حقائق چھپا رہا ہے ،

عمران مافیا چور اور کرپٹ ہے اِس لئے رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لائی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران مافیا کو پتہ ہونا چاہئے کہ اْن کی چوری اور کرپشن کا عوام کو پتہ چل چکا ہے ،عوام کو بتایا جائے، کیا عمران مافیا نے انکوائری میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی لی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو بتایا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی مِلوں سے کتنی چینی اور آٹا برآمد ہوا ؟۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو بتایا جائے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے پہلے سبسڈی لے کر کتنی چینی برآمد کی؟ منافع خوری کے لئے چینی کی کتنی ذخیرہ اندوزی کی ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو بتایا جائے عمران مافیا نے اٹھارہ ماہ میں چینی وگندم کی قلت پیدا کر کے اور قیمت بڑھا کر کتنا ناجائز منافع کمایا؟ ۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں میں چینی و آٹے کا ذخیرہ ہے اِس لئے چینی کی درآمد پر پابندی لگائی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو بتایا جائے کہ اے ٹی ایم اور بنی گالہ کا خرچ اْٹھانے والے اور لینڈ کروزر خرید کر دینے والے کو عوام کے 51ارب کیوں دیے ہیں؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران مافیا نے صحیح کہا، آپ کی قیادت میں پاکستان خطے میں کرپشن، چوری، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں لیڈ کرے گا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…